باجوڑنیوز(19جون) اے این پی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات حاجی نور خان درانی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ضم شدہ اضلاع کے عوام کیساتھ 100ارب دینے کا وعدہ کیاگیاتھا لیکن افسوس کہ وفاقی حکومت نے48ارب روپے دیکر ذیادتی کی ہے۔ ہم اس کو مسترد کرتے ہیں۔ ضم شدہ اضلاع کو 100ارب روپے دئیے جائیں۔ حاجی نور خان درانی نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہیں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد بے روزگار ہیں۔ حکومت نے ضم شدہ اضلاع کیساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کی اور سب سے بڑا وعدہ100ارب روپے کا تھا لیکن وفاقی حکومت نے48ارب روپے کا اعلان کرکے قبائلی عوام کو مایوس کردیا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا بھی ذیادتی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔