جسمانی و ذہنی صحت کیلئے کھیل کود بہت ضروری ہے۔ شفیع اللہ

0

باجو ڑ ،جسمانی و ذہنی صحت کیلئے کھیل کود بہت ضروری ہے۔ کھیلوں کے سرگرمیاں ہوں گی تو نوجوان منشیات سے دور رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ملاکنڈ ڈویژن کے نائب صدر شفیع اللہ نے تحصیل سلارزئی کے علاقہ تندوکہ میں منعقدہ ٹورنانمنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی منعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوںنے کہا کہ جسمانی و ذہنی صحت کیلئے کھیل کود بہت ضروری ہے۔ کھیلوں کے سرگرمیاں ہوں گی تو نوجوان منشیات سے دور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں علاقہ مکینوں کے عزت افزائی کا بے حد مشکور ہوں۔جنہوں نے مجھے اس پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کا موقع دیا۔ انہوں نے کہاکہ جسمانی و ذہنی صحت کیلئے کھیل کود بہت ضروری ہے،ایسے مواقع کے فراہمی پر خان گلاب اور پوری آرگنائزنگ ممبران خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے ان نامساعد حالات میں ایک کامیاب ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.