پنجاب اسمبلی نے تحفظ بنیادِ اسلام بل 2020 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

0

بل کے حوالے سے اسپیکر چوہدری پرویزالٰہی کاکہنا ہےکہ بل کے بعد شان رسالتؐ  میں گستاخی کو روکنےکا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیرمعدنیات حافظ عماریاسر نے تدریسی کتب میں تبدیلیوں کی نشاندہی پر قرار داد جمع کروائی تھی،جس کے بعد وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی نے بل پرکام کیا اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور دیگر نے بھی بل کی تیاری میں اہم کردار اداکیا۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اپنے پیغام میں تحفظ بنیاد اسلام کا بل منظور ہونے پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون وزیر اعظم کے تصورِ ریاست مدینہ کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ راجہ بشارت کا کہناتھا کہ اس قانون سے مقدس ہستیوں کی توہین کا راستہ ہمیشہ کے لیے رک جائے گا اور یہ قانون فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کو ختم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.