یہ وقت تصادم اور ٹکراؤ کا نہیں آگے بڑھنے کا ہے: شہباز شریف

0

 مسلم  لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ اپوزیشن پاکستان کی تاریخ کی سب سے ذمہ دار اپوزیشن ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شہباز شریف سے رابطہ کیا جس میں دونوں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات تاریخی اور  احترام کے رشتے پر مبنی تعلقات ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن پاکستان کی تاریخ کی سب سے ذمہ دار اپوزیشن ہے اور تعمیری انداز  میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خوشحالی اور عوام کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، معاشی چیلنجز تشویشناک ہیں لیکن اپوزیشن آئینی ذمہ داری ادا کرتی رہے گی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ نے دہشت گردی کے عفریت کو کامیابی سے شکست دی، توانائی کی قلت کا مسئلہ حل کیا، یہ وقت تصادم اور ٹکراؤ کا نہیں آگے بڑھنے کا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے شہباز شریف کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ڈیفید اور  برطانوی معاونت کے منصوبے کامیابی سے مکمل ہوئے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ کورونا کے باوجود برطانیہ پاکستان میں ترقیاتی پروگرامز کے لیے پرعزم ہے، پاکستان اور برطانیہ ترقی کے مشترکہ اہداف کے لیے کوشاں رہیں گے۔علاوہ ازیں برطانوی ہائی کمشنر نے  شہباز شریف کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.