سردارآفتاب اکبر کا انتخاب پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نئے تشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پہلے اجلاس میں ہوا اور میٹرک تک تعلیم ہونےکے باوجود انہیں بورڈ آف کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔خیبرپختونخوا کے وزیرتعلیم اکبر ایوب خان میٹرک پاس نکلے۔چکوال سے پنجاب اسمبلی کے منتخب رکن سردار آفتاب اکبر کا تعلق پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) سے ہے اور پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ پر ان کی تعلیم میٹرک درج ہے۔سردار آفتاب اکبر کہتے ہیں ان کی تعلیم میٹرک نہیں انٹر ہے اور ان کا انتخاب تعلیمی لحاظ سے نہیں کارکردگی پر ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انتخاب سے قبل میرے 3 انٹرویو ہوئے تھے اور انٹرویو میں کامیابی کے بعد 16 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مجھے منتخب کیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ ادارے کے مسائل کوبخوبی سمجھتے ہیں اور تمام شکایات کو جلد دورکردیا جائےگا اور فاؤندیشن کے تحت چلنے والے اسکول مالکان کے مسائل کو بھی جلد حل کریں گے۔