رکن اسمبلی کی ’یوٹرن‘ کا افتتاح کرنے کی تصاویر وائرل

0

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) علی نواز اعوان کی جانب سے یوٹرن کا افتتاح کیے جانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔خیال رہے کہ علی نواز اعوان نے بارہ کہو کے علاقے ستارہ میل میں یو ٹرن کا افتتاح 13 ستمبر کو کیا تھا تاہم اب اس کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں اور یہ تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔خیال رہے کہ عام طور پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ اپوزیشن رہنما ’یوٹرن‘ کا لفظ جوڑتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت نے بڑے وعدے کیے لیکن پھر یوٹرن لے لیا۔یوٹرن کی اصطلاح وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بھی جوڑی جاتی ہے اور ایک بار عمران خان نے بھی اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جو لیڈر حالات کے مطابق یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں‘۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.