نیب خیبر پختونخوا نے بی آر ٹی پشاور میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردی

0

(نیب) خیبر پختونخوا نے میگا پروجیکٹ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں۔نیب نے تحقیقات کے لیے خیبر پختونخوا حکومت سے بی آر ٹی پشاور منصوبے کا ریکارڈ مانگ لیا ہے، اس کے علاوہ  ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی کو نیب نے خط لکھا ہے اور بی آر ٹی منصوبے کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔نیب نے خط کے ذریعے بی آر ٹی منصوبے کی فیزیبلٹی، ڈونر ایجنسیز، کنسلٹنٹس کے انتخاب اور ادائیگیوں کا ریکارڈ دینے کا بھی کہا ہے۔نیب نے صوبائی حکومت نے بی آر ٹی پشاور لون اور پروجیکٹ ایگریمنٹ اور بین الاقوامی اداروں سے کیے گئے معاہدوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.