گریڈ 20 میں ترقی پانے والے پروفیسر بخت منیر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

0

باجوڑ،گریڈ 20 میں ترقی پانے والے کامرس کالج خا رباجوڑ کے پرنسپل پروفیسر بخت منیر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ گزشتہ روز کامرس کالج خار باجوڑ میں کالج سٹاف اور طلبہ کی جانب سے کالج کے پرنسپل کو گریڈ 20 میں پروموشن ملنے کے بعد ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں کالج سٹاف اور طلبہ نے شرکت کی۔ کالج سٹاف اور طلبہ نے پرنسپل پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی کے خدمات پر روشنی ڈالی۔ اور ان کے خدمات کو سراہا گیا۔ تقریب سے پروفیسر اسماعیل، پروفیسر محمد ایوب اور طلبہ نے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترقی پانیوالے پرنسپل پروفیسر بخت منیر صاحب ا?بادی نے اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر تمام ٹیچنگ، نان ٹیچنگ سٹاف اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ زبردست پروگرام کے انعقاد،عزت افزائی،مہمان نوازی،خلوص اورمحبت پر سب کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ اورمیں آپ لوگوں کا یہ پیار کھبی نہیں بھولوں گا۔ ساتھ اپنے انتہائی عزیز شاگردان اور سیکیورٹی اہل کاروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دوران سروس میں نے ہمیشہ ادارے کی بہتری اور طلبہ کی بہترین تربیت کیلئے کام کیا اور اگر پھر بھی کوئی کمی بیشی رہ گئی ہو تو اس کیلئے معذرت چاہتاہوں۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ محنت جاری رکھیں اور محنت کے بل بوتے پر اپنا مقام حاصل کرسکیں۔ جو محنت کرینگے کامیابی اُسی کی مقدر ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.