باجوڑ تذکرہ الحرمین حج و عمرہ سروس کے دوسرے برانچ کا افتتاح

0

باجوڑ، عنایت کلے بازار میں تذکرہ الحرمین حج و عمرہ سروس کے دوسرے برانچ کا افتتاح، اہلیان علاقہ نے سروس کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق عنایت کلے بازار بائی پاس روڈ پر تذکرہ الحرمین حج و عمرہ سروس کے دوسرے برانچ کا افتتاحی تقریب منعقد ہوا،اس تقریب میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب مولانا ظاہر شاہ، مولانا سرتاج، قاری محمد ظاہر، مولانا عطاء اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تذکرہ الحرمین حج و عمرہ سروس کے ذمہ داران حاجی شاہ جہان، حاجی نور جہان، قاری ضیاء الرحمان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2003 سے باجوڑ میں تذکرہ الحرمین اور ضیوف الرحمت کے نام سے باجوڑ میں حج و عمرہ سروس کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں حج و عمرہ سروس کے علاوہ یہاں پر تمام ائیر لائینز کے ٹکٹوں کی بکنگ بھی ہوگی اور حج اور عمرہ کے خصوصی پیکج بھی زائرین کو دئیے جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.