باجوڑ پرئمیر لیگ سیزن تھری اختتام پذیر

0

باجوڑ پرئمیر لیگ سیزن تھری اختتام پذیر ، انزری الیون بی پی ایل سیزن تھری کا چمپئین بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جاری باجوڑ پرئمیر لیگ سیزن تھری اختتام پذیر ہوگیا۔ گرینڈ فائنل میں انزری الیون نے باجوڑ آزمری کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر محسن جاوید تھے۔ باجوڑ پرئمیر لیگ کے کامیاب انعقاد پر چئیرمین حاجی لعلی شاہ نے آرگنائزنگ کمیٹی کو خراج تحسین پیش کی۔ ٹورنامنٹ کے بیسٹ بالر اتمام خیل گرین کے کھلاڑی واجد نے اپنے نام کی جنہوں نے پورے ٹورنمنٹ میں 21 وکٹیں لیں۔ بیسٹ بیٹسمین کا اعزاز زید احمد نے اپنے نام کی جنہوں نے 574 رنز بنائے۔ چئیرمین بی پی ایل حاجی لعلی شاہ نے تمام ٹیموں کے اونرز ، سپانسرز نبیل آفریدی ، محمد رازق آخونخیل ، میاں لعل حضرت،ڈی سی ضلعی انتظامیہ، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، باجوڑ پولیس ، ہلال احمر ، میڈیا نمائندگان ، قمر شابان سپورٹس پروڈکیشن ، گراونڈ مینز ، کمنٹریٹرز ، ایمپائرز ،تماشائیوں اور دیگر نجی اور سرکاری ادارے جن کے بدولت باجوڑ پرئمیر لیگ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا خصوصاً آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ انشاءاللہ اس بی پی ایل میں جو کوتاہیاں ہوئے ہیں وہ انے والے سیزن میں نہیں دہرائیں گے۔ فائنل میچ میں تمام شائقین کرکٹ خصوصاً راولپنڈی لاہور اور دیگر شہروں سے جن مہمانوں نے شرکت کی تھے سب کے شکر گزار ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.