باجوڑ کے تمام سیاسی و قبائلی عمائدین کا گرینڈ جرگہ

0

باجوڑ سول کالونی جرگہ ہال میں ترکھانی اور اتمان خیل کے تمام سیاسی و قبائلی عمائدین کا گرینڈ جرگہ ۔ بدامنی کے خاتمے اور ٹارگٹ کلنگ کے روک تھام کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے ترکھانی اور اتمان خیل کے تمام سیاسی و قبائلی عمائدین کا گرینڈ جرگہ سول کالونی جرگہ ہال ہیڈ کواٹر خار میں منعقد ہوا۔ جرگے میں سید اخونزادہ چٹان ، ملک حفظ الرحمان ، ملک شاہین خان ، ملک گل کریم خان ، گل افضل ، سراج الدین خان ، ملک یوسف خان ، صاحبزادہ ہارون رشید، شاہ نصیر خان ، اورنگزیب انقلابی اور دیگر درجنوں مشران نے شرکت کی۔ مشران نے باجوڑ میں حالیہ جاری بدامنی کے بارے میں تمام مشران اپنی تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر جرگہ ممبران نے مشترکہ طور پر ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔ جو باجوڑ میں جاری بدامنی کے خاتمے کیلئے کورکمانڈر پشاور ، آئی جی ایف سی ، آئی جی پی ، چیف سیکرٹری اور دیگر اہم ذمہ داران سے ملاقاتیں کریں گے ۔ اور ان کے سامنے باجوڑ میں جاری کے مسائل کے حل کیلئے مطالبات پیش کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.