خاصہ دار فورس کمیٹی کا اہم اجلاس

0

پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اپنے مستقبل کیلئے کوشاں آل سابقہ فاٹا لیویز/خاصدار فورس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس باغ ناران پشاور میں منعقد ہوا۔ جسمیں تمام ضم اضلاع بشمول ایف۔ارز کی مشران و جوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں سابقہ لیویز/خاصدار فورس کو درپیش مسائل اور پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تمام ضم شدہ اضلاع کی پولیس جوانوں کی مسقبل کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران نے متفقہ طور پر سی پی۔او افس پشاور سے جاری کردہ منٹس اف دی میٹنگ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا اور کہا گیا کہ منٹس میں ہمارے بنیادی مسائل جسمیں پروموشن، سینارٹی اور پینشن سر پہرست تھے کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کردیا جوکہ 28000 ہزار فورس کیساتھ ناانصافی ہیں۔ مشترکہ اعلامیے میں مزید کہاگیا کہ تمام ضم اضلاع سےFRP,CTD,SB,Elite وغیرہ کیلئے جتنے بھی اہلکارز اپنے مرضی کی بغیر منتخب ہوئی ہیں وہ اس وقت تک نہیں جائینگی جب تک ہمارے بنیادی مسائل کو سنجیدگی سے نہ لی جائے اور اگر حکومت نے انکو زور زبردستی بھیجنے پر مجبور کیا تو ہم بھی مجبوراً احتجاجوں کیساتھ ساتھ باب خیبر اور غلام خان بند کردینگے۔انہوں نے متعلقہ اداروں سے مزید مطالبہ کیا کہ ہمارے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر استوار کیا جائے۔ 25 ویں آئینی ترمیم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور جو وسائل پہلے سے موجود تھیں انہیں وسائل کو ہم سے نہ چھینا جائے۔ قبائل محب وطن ہیں اور دہشگردی کے جنگ میں تمام سابقہ لیویز خاصدار فورس نے بیش بہا قربانیاں دی رکھی ہیں۔ لہذا حکومت ہم سے سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کریں اور قانون کے مطابق ہمارے سروس سٹرکچر کا تعین کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.