رمضان پیکج کا مستحقین میں کرائیٹیریا اجلاس کا انعقاد

0

باجوڑ۔ رمضان پیکج کا مستحقین میں کرائیٹیریا کے عین مطابق تقسیم کار کے بابت اجلاس کا انعقاد۔حکومت خیبر پختونخوا کے پالیسی کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد انوار الحق کے زیر صدارت ڈی سی آفس میں رمضان پیکج کا مستحقین میں صحیح تقسیم کار کے بابت میٹینگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ میٹینگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی عدیل احمد ستار، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران، لوکل گورنمنٹ، نادرا، زکواۃ، پولیس اور اسپیشل برانچ وغیرہ کے نمائندہ گان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے رمضان پیکج کے بارے سارے تفصیلات سے شرکاء کو اگاہ کیا اور کہا کہ باجوڑ کیلئے کل چار ہزار پیکجز کی منظوری اچکی ہے جس کو چار حلقہ جات میں برابر کے ایک ایک ہزار مستحقین کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا ہے۔ چیئر مین نے شرکاء پر واضح کیا کہ یہ پیکج صرف ان مستحقین میں تقسیم کی جائیگی جن کو کسی بھی دوسرے زریعہ سے حکومت کی جانب سے امداد نہیں مل رہا ہے۔ ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا گیا کہ اس کا کرائیٹیریا غرباء، بیوہ خواتین، اپاہج اور یتیم لوگ ہیں لہذا ان کوائف کا خیال رکھا جائے۔ سروے کے تکمیل کے بارے ٹائم لائن دیا گیا تاکہ مستحقین کو بروقت پیکج مل سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.