وحدت المدارس نتائج اعلان خار صاحب مدرسہ نے میدان مارلیا

0

وحدت المدارس نتائج اعلان ، جامعہ اسلامیہ انوار العلوم خار باجوڑ نے میدان مارلیا ، ملکی سطح پر 4 پوزیشنیں

وحدت المدارس نے سالانہ نتائج کی فہرست جاری کردی۔ ملکی سطح پر جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم خار باجوڑ کے طلبہ نے میدان مار لیا ۔ مجموعی اعتبار سے 4 پوزیشنیں حاصل کی۔ جامعہ اسلامی انوار العلوم خار باجوڑ درجہ دورہ حدیث کے طالب علم حمید اللہ ولد گل زادہ نے 600 میں سے 560 نمبرات حاصل کرتے ہوئے ملکی سطح پر دورہ حدیث میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ موقوف علیہ عالمیہ سال اول میں جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم خار باجوڑ کے طالب علم محمد اسرار ولد صاحبزادہ نے 600 میں سے 587 نمبرات حاصل کرتے ہوئے ملکی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی ، جبکہ عالمیہ سال دوم میں جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم خار باجوڑ کے طالب علم شمشاد خان ولد گل محمد خان نے 600 میں سے 563 نمبرات حاصل کرتے ہوئے ملکی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ درجہ سادسہ عالیہ سال دوم میں جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم خار باجوڑ کے طالب علم لعل بادشاہ ولد عبد الرحمان نے 600 میں سے 549 نمبرات حاصل کرتے ہوئے ملکی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم خار حافظ صاحب مدرسہ کے مہتمم حافظ محمد جان اور قاری سمیع الحق نے اس شاندار کامیابی کو جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم خار حافظ صاحب مدرسہ کے اور دیگر اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.