جے آئی یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ لغڑئی شاہین الیون نے جیت لیا۔

0

مہمان خصوصی عمر سعید ماموند نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے تفصیلات کے مطابق لغڑی شاہین کلب پر جے آئی یوتھ کرکٹ ٹورنانمنٹ کا فائنل میچ لغڑی شاھین اور ملاکلے الیون کی مابین کھیلا گیا۔ لغڑی شاھین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے مقررہ 10اورز میں 169 رنز بناۓ اور ملاکلے الیون کو 170 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جواب میں ملاکلے الیون 105 رنز بنا سکی۔ لغڑی شاھین الیون نے میچ 65 رنز سے جیت لیا۔ میچ میں نیاز ولی نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوے 37 گیندوں پر 103 رنز بنا کر ناٹ اوٹ رہے اور مین اف دی میچ ٹھرے۔ یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں کل بیس ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ ٹورنامنٹ کے ارگنائزنگ کمیٹی میں محمد بلال ،حاجی باچا رحمان ،سجاد امجد قاضی ودیگر شامل تھے۔ فائنل میچ کا مہمان خصوصی عمر سعید (رھنما پاکستان مسلم لیگ ن باجوڑ) تھے دیگر مہمانوں میں خان شیر ، عبدالجلیل ، غلام الرحمان ، سعیداللہ گل، حبیب اللہ قاسمی ، حوالدار گل مانودین تھے۔ اختتامی میچ میں ہزاروں کے تعداد میں تماشائیوں نے ۔ مہمان خصوصی عمر سعید نے اپنے خطاب میں فلاحی تنظیموں , اخلاقیات , تعلیم , کھیلوں کی اہمیت اور معاشرے میں نوجوانوں کی کردار پر روشنی ڈالی اور آخر میں آرگنائزنگ کمیٹی اور دونوں ٹیموں کیلئے نقد اعلان بھی کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.