عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔ ڈی پی او کی ہدایت

0

باجوڑ، منشیات اور سماج دشمن عناصر کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کی جائے۔ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس جوان پہلے کے نسبت زیادہ ہائی الرٹ رہے۔ سحری، افطاری اور نماز تراویح کے اوقات میں سیکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔ رمضان المبارک میں عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر کیا جائے۔ تھانہ آنے والے سائلین کیساتھ انتہائی نرم لہجے میں بات کیا جائے۔ انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر جتنا جلد ہوسکے حل کرنے کی کوشش کیا جائے۔ اپنے حفاظت کے خاطر بلٹ پروف جیکٹ، ہلمٹ اور دیگر حفاظتی سازو سامان کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ تھانہ نواگئی کے اچانک دورے کے موقع پر آفسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اپنے دورے کے موقع پر انہوں نے تھانہ ریکارڈ، صفائی، مختلف رجسٹرات، اردگرد ماحول اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ساتھ ہی ضلعی پولیس سربراہ نے وہاں پر موجود تھانہ انے والے سائلین سے بھی ملاقات کی اور ان سے انکے مسائل دریافت کرنے کیساتھ حل طلب مسائل پر ایس۔ایچ۔او کو موقع پر احکامات جاری کیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کو موجودہ حالات کے پیش نظر علاقے میں سیکیورٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لینے، منشیات اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سختی سے پیش انے، تھانہ انے والے سائلین کیساتھ بہتر رویہ اور رمضان المبارک کے مبارک دنوں میں شہریوں کو ہر ممکن سہولت دینے کیساتھ ساتھ انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی احکامات جاری کیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.