ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی کھلی کچہری

0

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی کھلی کچہری ،لوگوں نے مسائل کے انبار لگادئیے ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے ایم این اے گل داد خان کے مطالبہ پر تحصیل سلارزئی کے علاقہ ماندل میں عوامی مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمود احمد،اسسٹنٹ کمشنر خار عارف خان یوسفزئی،ایم این اے گل داد خان اور تمام محکموں کے سربراہان بھی موجودتھے ۔ کھلی کچہری میں لوگوں نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے سامنے مسائل کے انبار لگادئیے ۔ باجوڑکے تحصیل سلارزئی کے علاقہ ماندل میں پہلی بار منعقد ہونیوالی کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنرعثمان محسود نے قوم کے مسائل سنیں اور کئی مسائل کے فوری حل کرنے کیلئے احکامات جاری کی ۔ اس موقع پر عوام ،مشران اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے درپیش مسائل پیش کی ۔ جن میں بجلی لوڈشیڈنگ ، سکولوں میں اساتذہ کی کمی ، سڑکو ں کی ابتر صورتحال،ہائی سکول کو کالج کا درجہ دینے،اساتذہ پر پولیو ڈیوٹی نہ کرنے ، بلاک شناختی کارڈز کی دوبارہ بحالی، علاقائی ذمہ داری کے تحت گرفتاریاں نہ کرنے ، علاقہ میں مزید سکولوں کے قیام سمیت کئی دیگر مطالبات شامل تھے ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے تمام مسائل کے حل کے بارے میں جلد از جلد اقدامات اُٹھانے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ مشران اور عوام علاقہ نے سب اچھا ہے کی بجائے تنقید برائے اصلاح کی اور انشاء اللہ ضلع باجوڑ کے تمام مسائل جن میں دورافتادہ علاقوں کے مسائل بھی شامل ہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائیگی اور آئندہ ہر تحصیل میں باقاعدگی کیساتھ کھلی کچہری لگائی جائیگی اور عوام کے مسائل ان کے گھروں کے دہلیز پر حل کی جائیگی ۔ڈپٹی کمشنر نے بعض مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کی احکامات جاری کی۔ عثمان محسود نے بتایا کہ سکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کاروائی کی جائیگی ۔ رکن قومی اسمبلی گل داد خان نے کہا کہ قوم کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں اور بہت جلد وفاقی حکومت سے بڑا پیکج ملنے والا ہے جس سے علاقہ میں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ قوم کے تمام مسائل اعلیٰ حکام کے سامنے رکھ دی ہے اور بہت جلد اس پر کام شروع ہوجائیگا۔ قبائلی عمائدین اور عوام نے ڈپٹی کمشنر باجو ڑکی جانب سے کھلی کچہری لگانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کے مسائل حل ہوں گے اور حکومت وعوام میں رابطہ بحال ہوگا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.