باجوڑ پریس کلب کے سامنے پولیو آفیسر عبداللہ جان کے قتل کے خلاف مختلف مکاتب فکر کے افراد کا احتجاجی مظاہرہ

0

اجوڑ پریس کلب کے سامنے پولیو آفیسر عبداللہ جان کے قتل کے خلاف مختلف مکاتب فکر کے افراد کا احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرین نے فوری طور پر عبداللہ جان کے قاتلوں کے گرفتاری کا مطالبہ کیا ، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر عبداللہ جان کے قتل کیخلاف اور ان کے ورثاء کو انصاف فراہم کرنے کے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب ، پی ٹی آئی کے انورزیب خان ، ڈاکٹر حمیدالرحمان ، باجوڑ یوتھ جرگہ کے شوکت اللہ ، مولانا ثناء اللہ ، جاوید تندر ، سجاد احمد ، آئی ایس ایف کے اسداللہ خان خلجی ، عبیدالرحمٰن ، مسلم لیگ ن کے نظام الدین خان ، سماجی رہنما ملک جاوید علی ، جواد اقبال سلارزئی ، شفیع اللہ سلارزئی ، سراج الدین خان ، سید صدیق اکبر ، فضل سبحان ، عبیداللہ ، وہیب استاجی سمیت کئی سیاسی و سماجی افراد نے شرکت کی۔ مظاہرے میں باجوڑ یوتھ جرگہ، طلبہ تنظیموں، سیاسی رہنماؤں، سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ، سماجی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شہید عبداللہ جان کے چھوٹے بھائی یونس نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم باجوڑ ایک غریب طبقے جیولر (زرگر) طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور ہمارا یہی پیشہ ہے ہمارا کسی کے ساتھ کوئی اراضی، ذاتی دشمنی نہیں ، میرے بھائی نے قوم کے بچوں کے بہتر مستقبل اور صحت کے خاطر پولیو کا بیڑا اٹھایا اور بلا آخر اسے اپنے جان سے ہاتھ دھونا پڑا ، انہوں نے مزید کہا کہ اب تک کسی سرکاری آفسر یا منتخب نمائندوں سے ہم سے غم رازی کے لیے ہمارے آنے کی زحمت نہیں کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے سنیئر رہنما مولانا خان زیب نے کہا کہ حکومت باجوڑ میں امن و آمان کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اس وقت باجوڑ میں سب سے بڑا امن و آمان کا ہے کیونکہ اگر یہاں امن ہوگا تو یہاں شفاف سیاست ،ک تجارت اور تعلیم کا حصول سب کچھ ممکن ہے لہذا باجوڑ میں تعینات ہونے والے ڈی پی او فوری طور پر سیکورٹی کی ذمہ داری خود سنبھال لیں تاکہ علاقے میں آئے روز اس طرح کے واقعات کا سدباب ممکن ہوسکے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ باجوڑ میں شہید کیے جانے والے پولیو آفیسر عبداللہ جان کے ورثا کو مہمند میں شہید کیے جانے والے واجد مہمند کے برابر مراعات دی جائے اور عبداللہ جان کے کیس کو واجد مہمند کیس کی طرف دہشتگردی کیسز میں شمار کیا جائے۔ مقررین نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، ڈی سی باجوڑ، ڈی پی او باجوڑ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر عبداللہ جان کے قاتل گرفتار کیے جائیں۔ یاد رہے کہ رواں تحصیل ماموند کے علاقے تنی میں ڈبلیو ایچ او کے رکن اور پولیو یونین کونسل آفیسر عبداللہ جان کو شام کے وقت گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.