افغانستان میں دیرپا قیام امن کیلئے سب سے پہلے بین الافغانی مذاکرات کئے جائیں ۔ شیخ جہانزادہ

0

عوامی نیشنل پارٹی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر شیخ جہانزادہ نے کہا ہے کہ افغان جنگ میں ملوث تمام دھڑے مل بیٹھ کر آپس میں اپنے مسائل کا حل تلاش کریں اور پھر امریکہ اور دوسری طاقتوں کے سامنے متفقہ قومی فیصلے رکھ دے ۔ افغانستان میں کئی دہائیوں سے جاری بدامنی کا واحد حل مذاکرات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو کسی بھی صورت میں ختم نہیں کرنا چاہیے کیونکہ جاری جنگ کا تمام نقصان صرف اور صرف اس خطے میں آباد افغان پختونوں کا ہورہا ہے ۔ اس خطے کے عوام امن کیلئے ترس رہے ہیں لہذا اب وقت آگیا ہے کہ کشت وخون کے اس سلسلے کو اب روک دینا چاہیے اور جنگ میں ملوث دھڑے اس مظلوم قوم پر رحم کریں ، خطے کے امن کیلئے مذاکرات کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے ۔ ہم خطے میں جاری جنگ کے تمام فریقوں بشمول افغان گورنمنٹ ،امریکہ اور طالبان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام مسائل کو مل بیٹھ کے مذاکرات سے حل کریں جنگ بہت ہوچکی اب امن کو موقع دیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے تمام فریق پختون روایات کے احترام میں جنگ بندی کا اعلان کرے تاکہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے ایک سازگار ماحول مہیا ہوسکے ۔ نیز افغانستان کے حوالے سے مستقبل میں دوسرے ممالک میں مذاکرات کے بجائے یہ مذاکرات افغانستان کے سرزمین پر کئے جائیں ۔ افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے تاریخ کے اس بدترین روایت کو ختم کیا جائے ۔ کیونکہ ماضی قریب میں جب بھی افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے فیصلے باہرسے مسلط کئے گئے اسکے خطے کے امن پر بہت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.