پاکستان نے کبڈی ورلڈکپ جیت لیا

0

کبڈی میں بھارت کی پاکستان کے خلاف تاریخی شکست

وقاص الرحمن سحر

پاکستان نے بھارت کو کبڈی ورلڈ کپ کے فائینل میچ میں شکست دے کر ورلڈکپ کا ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے دن لاہورکے پنجاب سٹیدیم میں ہونے والے میچ میں پاکستانی کبڈی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو دوسرے ہاف میں 41 کے مقابلے 43 پوائنٹس سے شکست دیکر پہلی بار چیمپین بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

پاکستان پہلی بار بھارت کو شکست دیکر ورلڈکپ میں کامیاب ہوا، اس سے پہلے پاکستان بھارت سے چار بار شکست کا سامنا کرچکا ہے۔

قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے ریڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔

میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کے کپتان عرفان مانا اور شفیق چشتی نے نہاہت ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے تماشائیوں سے کافی داد وصول کی۔

پاکستانی سرزمین پر پہلی بار سجنے والے کبڈی ورلڈکپ میں لوگوں نے کافی دلچسپی ظاہر کرکے ثابت کردیا کہ یہاں کے لوگ پرامن اور کھیل پسند ہیں۔

کبڈی ورلڈکپ کا ٹورنامنٹ 8 دن جاری رہا جوکہ لاہور، فیصل آباد، کرتارپور اور ننکانہ صاحب میں کھیلا گیا۔

میچ کے دوران انڈیا کبڈی ٹیم کے کوچ ہرپریت سنگھ نے میچ ہاتھ سے نکلنے پرسکورنگ بورڈ پراعتراض کیا لیکن ناکام رہے۔

پنجاب سٹیڈیم میں سنسنی خیز میچ جیتنے کے بعد تماشائیوں نے قومی کبڈی ٹیم کے شیروں کو کندھوں پر اٹھا کر خوب رقص و شور کیا اور جشن مناتے رہے

اس تاریخی جیت کے موقع پر پاکستان کے سیاستدانون اور سپورٹس کے شعبے سے منسلک لوگوں نے بھی قومی ٹیم کو شاباشی اور مبارکباد دی اور اس تقریب کو پاکستان کے مستقبل کے لیے خوش آئیندہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پاکستان بشمول انڈیا، ایران، کینیڈا، امریکہ، آسٹریلیا، انگلینڈ، اذربائیجان، سیرا لیون اور جرمنی کی ٹیمیں شامل تھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.