باجوڑ ایجنسی تحصیل سلارزء کے علاقہ ماندل کے عوام نے بنیادی حقوق نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

0

باجوڑ ایجنسی تحصیل سلارزء کے علاقہ ماندل کے عوام نے بنیادی حقوق نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا
اقوام ماندل نے اپنے حقوق کے لیے جماعت اسلامی باجوڑ کے زیراہتمام ماندل سے شنڈئی موڑ تک احتجاجی واک کیا اور آخر میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی حلقہ قبائل کے امیر سردار خان، میاں صاحب الرحمان ودیگر نے کہاکہ علاقہ ماندل جو 60000 نفوس پر مشتمل ہے جو اس دورے جدید میں بھی زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ جماعت اسلامی حلقہ قبائل کے امیر نے کہا کہ جان بوجھ کر ماندل کو محروم رکھا جارہا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری طور پر یہاں رابطہ پُل تعمیر کریں، بجلی کے بجا بندش رکوائیں۔ اور اس کے ساتھ ماندل کی پرانی 2009والی الگ تحصیل کی حیثیت بحال کریں۔ انہوں نے کہا کہ صحت،تعلیم ودیگر سہولیات کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہمارے نوجوان تعلیم حاصل کرنیکی بجائے سعودی عرب میں محنت مذدوری کرنے پر مجبور ہے جبکہ رابطہ پل نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے مریض اکثر ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں دم تھوڑ دیتے ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہمارے مطالبہ کو جلدازجلد پورا کرکے پل کی منظوری دے ورنہ خار بازار میں احتجاجی مظاہرہ اور سول کالونی خار کے سامنے دھرنہ دینے پر مجبور ہوجاینگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.