ڈی سی باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤکا ڈی ایف او عابد ممتاز کے ہمراہ علیزو کے مختلف علاقوں دورہ

0

باجوڑ (نمائندہ باجوڑنیوز) ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤکا ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر عابد ممتاز کے ہمراہ علیزوں بتائی،ارنگ اور سیری سر کےمختلف علاقوں کا دورہ کیا ، 10 بلین ٹری پلانٹیشن کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سے سکول، کالج ، بجلی اور دیگر مختلف ضروریات کے حوالے اگاہ کیا۔ علاقہ مکینوں نے ڈی سی باجوڑ اور فارسٹ آفیسر سے گزارش کی کہ لاچی کے بکثرت کاشتکاری کی وجہ سے پانی کی سطح مسلسل نیچے چلی جارہی ہے مہربانی کرکےاس کی متبادل اخروٹ یا زیتون کے پودے لگائے جائیں تاکہ پانی کی سطح برقرار رکھا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے سیری سر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخروٹ، زیتون کارآمد درخت ہے ہم اس کو کاشت کرکے بہت سارے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ڈی سی باجوڑ نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ایک مہینے کے اندر اندر بجلی کا مسلہ حل ہو جائے گا۔ اسکے علاوہ ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر نے فاریسٹ لیبر میں کٹس تقسیم کئے۔علاقے کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر اور فارسٹ آفیسر کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.