میٹرک امتحانات میں باجوڑ کے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز طلباء میں ایوارڈز تقسیم۔

0

باجوڑ (باجوڑ نیوز) ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے متعلقہ طلباء میں نقد چیک تقسیم کی، جبکہ چیئرمین یوتھ آف باجوڑ ریحان زیب خان نے طلباء میں ایوارڈ تقسیم کی۔ طلباء میں ایوارڈز تقسیم کرنے کا مطلب انکے حوصلہ افزائی، اگے بڑھنے اور باجوڑ کا نام روشن کرنے کیلئے تھا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے تمام طلباء کو مبارکباد دی اور انکے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاکنڈ سالانہ بورڈ امتحانات میں باجوڑ کے ٹاپ تین پوزیشن پر چھ طلباء موجود تھیں جن میں پہلے پوزیشن پر 1072 نمبر لینے والے فضل حبیب غازی بابا پبلک سکول آرنگ اور مداد اللہ مسلم پبلک سکول خار، دوسرے نمبر پر 1060 نمبر لینے والے شفیع اللہ قذافی پبلک سکول اور ساجد اللّٰہ گورنمنٹ ہائی سکول ناواگئی، جبکہ تیرے نمبر پر 1058 نمبر لینے والے خالد خان گورنر ماڈل سکول خار اور جنید خان قذافی پبلک سکول قذافی کے طلباء شامل تھے۔
اس کے ساتھ یتیم طالب علم اور تحصیل ماموند ٹاپ کرنے والے حماد الحق کو بھی ایوارڈ اور نقد کیش مل گیا۔
تقریب ایوارڈ ڈپٹی کمشنر باجوڑ افس میں منعقد ہوئے جو کرونا کی وجہ سے زیادہ لوگوں کو نہیں بلایا گیا۔ تاہم اس تقریب میں پرائیویٹ سکول آرگنائزیشن کے صدر اور باقی اساتذہ کے ہمراہ باجوڑ میڈیا کے نمائندے اور انڈر ٹریننگ اے سی بھی موجود تھے۔
یاد رکھیں یہ یہ پروگرام یوتھ آف باجوڑ کے چیئرمین ریحان زیب خان نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے خصوصی دلچسپی سے منعقد کیا تھا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب میٹرک امتحانات پاس کرنے والے تمام طلباء اور انکے والدین کو بہت بہت مبارکباد۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.