نیب قانون میں ترمیم پر حکومت اپوزیشن میں ڈیڈلاک، رابطے بھی ختم، حکومتی ٹیم بےاختیار ہے، حزب اختلاف

0

اہم خبریں ادارتی صفحہ اسپورٹس یورپ سےدنیا بھر سےملک بھر سےشہر قائد/ شہر کی آوازدل لگیبزنستعلیم صحت خواتینسندھ بھر سےمراسلات

نیب قانون میں ترمیم پرحکومت اپوزیشن میں ڈیڈلاک، رابطے بھی ختم، حکومتی ٹیم بےاختیار ہے، حزب اختلاف

قو می اسمبلی کے رواں اجلاس میں بھی نیب تر میمی قانون پر پیش رفت کاکو ئی امکان نہیں، اس حوالے سے حکومت اپوزیشن رابطے مفقودہیں ،پارلیما نی ذ رائع کے مطابق حکومت کی طرف سے نیب قانون میں مجو زہ تر امیم کے حوا لے سے کو ئی مسو دہ سا منے نہیں آیا اور نہ ہی حکومت نے اس ضمن میں اپوزیشن کے ساتھ کوئی حتمی تجا ویز شیئر کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے بعض وزراء کی طرف سے اپوزیشن سے جو رابطہ کیاگیا تھا اپوزیشن کی قیادت نےانہیں بے اختیار قرار دیتے ہوئے ان سے نیب قانو ن کے حوالے سے مذاکرات سے معذرت کرلی ہے ۔

اپو زیشن قیا دت نے بعض حکومتی وزراء کے قومی اسمبلی میں مبینہ گالم گلوچ رویے پر شدید تحفظا ت کااظہار کیاہے اور کہاکہ اس ماحول میں کسی بھی معاملے پر اتفاق رائے کیسے قائم کیا جا سکتا ہے،ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے ارکان کے انکار کے بعد نیب ترمیمی قانون کا مسودہ سامنے آنے اور اس پر کوئی پیش رفت کا امکان نہیں۔

اس سلسلے میں سابق سپیکر اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے اخباری نمائندوں سے بات چیت میں اس بات کی تصدیق کی کہ غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے فریقین میں بات چیت ڈیڈ لاک کا شکار ہو چکی ہے۔

جن وزراء کو اپوزیشن سے بات چیت کی ذمے داری سونپی گئی وہ بے اختیار تھے اور ماضی میں ہونے والی بات چیت کےہردور کے بعد ان وزراء نے یہی کہا کہ وہ اعلیٰ قیادت سے بات چیت کرکےجواب دیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.