اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے قاری حنیف جالندھری کی ملاقات

0

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے سیکریٹری جنرل وفاق المدارس قاری حنیف جالندھری نے ملاقات کی ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی اور قاری حنیف جالندھری کی ملاقات میں اسلام دشمن عناصر کے خلاف مل کر لائحہ عمل مرتب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر سیکریٹری جنرل وفاق المدارس نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی ۔

پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ علماکرام کے ہوتے ہوئے اسلام دشمن عناصر کامیاب نہیں ہو سکتے۔

قاری حنیف جالندھری نے دینی کتب کے حوالے سے بل منظور کروانے پر چوہدری پرویز الہٰی کو خراج تحسین پیش کیا ۔

انکا کہنا تھا کہ دینی کتب اور مذہبی مواد کی متحدہ علماء بورڈ سے تصدیق لازم قرار دینے سے اسلا م دشمن عناصر کا فتنہ دفن ہوگیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.