کرپشن پر سب سے زیادہ شور مچانے والے مراد سعیدکی اربوں کے ٹھیکے میں بے ضابطگیاں

0

کرپشن پر سب سے زیادہ شور مچانے والے مراد سعیدکی اربوں کے ٹھیکے میں بے ضابطگیاں؟ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ کرپشن پر سب سے زیادہ شور مچانے والے مراد سعیدکی اربوں کے ٹھیکے میں بے ضابطگیاں؟ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ شور مچانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر مراد سعید پر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اربوں کے ٹھیکے دینے کاالزام لگ گیا۔ نجی ٹی وی 92 نیوز کی رپورٹ  کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے پاکستان چیپٹر نے پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ "ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ پاکستان پوسٹل سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن کا20سالوں کے لیے دیا گیا 118ارب روپے کا ٹھیکہ بغیرپیپرا رولزکی خلاف ورزی کرتےہوئےنجی بینک ایچ بی ایل کودیا گیا ہے”۔ ٹرانسپرنسی کے اس خط کی کاپیاں وزیراعظم ہاوس، ڈی جی نیب، وزیراطلاعات،رجسٹرار سپریم کورٹ اور ایم ڈی پیپرا کو بھی بھجوائی گئی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹل سروسز پر الزام ہے کہ اس نے فنانشل سروسز کی ڈیجییٹلائزیشن کے لیے حبیب بینک لمیٹڈ کو بیس سال کے لیے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹھیکہ دیا ہے۔خط کے مطابق اس ٹھیکے کے لیے عوامی سطح پر کوئی ٹینڈر جاری نہیں کیاگیاجو کہ پاکستان پروکیورمنٹ رولز(پیپرا)2004 کی خلاف ورزی ہے۔ ایچ بی ایل ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور استعداد کار بڑھانے کی صورت میں سرمایہ کاری کرے گا۔  اس دوران بینک پاکستان پوسٹ کو جدید خطوط پر استوار کرے گا۔ خط کے مطابق بینک ملک بھر میں پاکستان پوسٹ سروس کے دفاتر میں ایچ بی ایل کونیٹکٹ کے ذریعے برانچ لیس بینکنگ کی سہولیات فراہم کرے گا۔ بینک ملک بھر میں پاکستان پوسٹ کی عمارتوں میں اے ٹی ایم اور کیش ڈیپازٹ مشینیں نصب کرے گا۔ پاکستان پوسٹ سے پنشن لینے والوں کو پنشن کی ادائیگی بھی ایچ بی ایل کونیکٹ سے ہوگی۔ خط کے مطابق اگر بینک دس دنوں میں پنشن کی رقم پر چھ فیصد بھی منافع کمائے تو وہ ایک سال میں 11 کروڑ سولہ لاکھ جب کہ بیس سال میں دو ارب روپے سے زیادہ منافع بھی کما لے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.