پشاور میں اب پلاسٹک کے فضلے سے ایل پی جی بنائی جائے گی۔

0

پشاور میں پلاسٹک کے فضلے سے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) تیار کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک شاپنگ بیگ ختم کرنا کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں، پلاسٹک کے فضلے کو اب ایل پی جی کی تیاری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ کامران بنگش کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی تیاری میں کسی بھی قسم کے گیس کا اخراج نہیں ہوگااور  پلاسٹک فضلے سے ایل پی جی تیار کرنے کا عمل ماحول دوست ہوگا۔ان کا کہا تھا کہ پشاور میں یومیہ 1400 ٹن کوڑا کرکٹ جمع ہوتا ہے جس میں سے  200 ٹن پلاسٹک کا فضلہ بھی شامل ہوتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.