کابل میں پاک-افغان امن منصوبے کا دوسرا جائزہ اجلاس کل ہوگا۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاک-افغان ایکشن پلان فار پیس اینڈ سولیڈیرٹی (اے پی اے پی پی ایس) کا دوسرا جائزہ اجلاس کل (31 اگست) ہوگا۔ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 31 اگست کو اے پی اے پی پی ایس کا دوسرا جائزہ اجلاس ہوگا جہاں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کریں گے۔اعلامیے کے مطابق کابل میں ہونے والے اجلاس میں افغانستان کی نمائندگی نائب وزیر خارجہ میروائس نائب کریں گے۔خیال رہے کہ اے پی اے پی پی ایس کا قیام 2018 میں عمل میں آیا تھا اور اس کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے لیے قانونی فریم ورک تیار کرنا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ فریم ورک 5 ورکنگ گروپوں پر مشتمل ہے، جو سیاسی-سفارتی، فوج سے فوج کے رابطے، خفیہ اطلاعات میں تعاون، معاشی اور مہاجرین کے مسائل پر توجہ دیں گے۔دفترخارجہ کے مطابق دوسرے جائزہ اجلاس میں پانچوں ورکنگ گروپس، گزشتہ فیصلوں اور اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گے جبکہ مزید آگے بڑھنے کے حوالے سے بات کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ اے پی اے پی پی ایس ایک ایسا فورم ہے جہاں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور باہمی اعتماد کو مزید گہرا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔دفترخارجہ نے کہا کہ اے پی اے پی پی پی ایس کے طریقہ کار کو مؤثر انداز میں استعمال میں لانا ضروری ہے تاکہ مشترکہ اہداف، استحکام، خوش حالی اور ترقی کو حاصل کیا جائے
امن کے لئے پاکستان کی کاؤشیں ایک بار پھر قریب
You might also like