موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر جنیوا کانفرنس کی میزبانی پاکستان میں

0

پاکستان اور اقوام متحدہ کی میزبانی میں پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کانفرنس آج جنیوا میں ہو رہی ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار پاکستان کو سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیرِ نو کیلئے 16 ارب تیس کروڑ ڈالرز درکار ہیں۔کانفرنس میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سیلاب متاثرین کی بحالی کا فریم ورک پیش کریں گے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور فرانسیسی صدر میکرون بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جنیوا پہنچ گئے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وفد میں شامل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.