سعودی عرب کا یکم جنوری سے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

0

سعودی عرب نے سفری پابندیوں ختم کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور نئے سال 2021 کے آغاز کے ساتھ ہی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔سعودی عرب میں یکم جنوری 2021 کے بعد زمین، سمندر اور فضائی سفر کے ذریعے شہریوں کو ملک میں داخلے اور باہر جانے کی اجازت ہو گی۔ تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ لوگ کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہیں یا نہیں۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یکم جنوری کے بعد شہریوں کے ملک میں داخلے اور باہر جانے کے حوالے سے عائد تمام تر پابندیاں ختم کردی جائیں گی اور انہیں زمینی، فضائی اور سمندری سفر کی مکمل اجازت ہو گی۔حکام کے مطابق پابندیاں ہٹانے کی حتمی تاریخ کا اعلان یکم جنوری 2021 سے 30 دن قبل کیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ اگر ضرورت محسوس کی گئی تو وزارت صحت اس سلسلے میں سفر کرنے والوں کی صحت کے حوالے سے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر سکتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.