آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

0

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمدصادق بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، افغان امن عمل اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغان امن عمل پاکستان کی مخلصانہ اور غیرمشروط حمایت کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا تھا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے وزیراعظم عمران خان کا واضح وژن ہے، علاقائی امن، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے قومی طاقت متحد ہے۔خیال رہے کہ افغان طالبان اور کابل انتظامیہ کے درمیان بین الافغان مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ہیں اور اس حوالے سے یہ ملاقات انتہائی اہم ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.