اب تو جنگ بندی کرو ۔ امریکا کا مطالبہ

0

 فریقین مل کر بین الاقوامی حمایت کے ساتھ اسلحہ اور بارودی سرنگوں کی لعنت سے نمٹیں، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد نے حالیہ تشدد کی لہر کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت اور طالبان سے تشدد میں کمی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔زلمےخلیل زاد نے ایک بیان میں افغانستان میں حالیہ تشددکی بڑی لہر کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ دہشت گرد حملےکرنے والے خوش حال افغانستان کے خلاف ہیں ۔زلمےخلیل زاد کاکہنا ہےکہ حملہ آور تشدد میں اضافے کو امن اور تشددکے خاتمے کے عزم کو نقصان پہنچانےکےلیے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے زور دیا ہے کہ افغان فریقین مل کر بین الاقوامی حمایت کے ساتھ اسلحہ  اور بارودی سرنگوں کی لعنت سے نمٹیں۔ان کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان عوام کے امن وخوش حالی کے مطالبے کا احترام کریں اور جلد از جلد سیاسی معاہدے پرپہنچیں، امریکا افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.