عمرے تا سیوئ مین روڈ پر تعمیراتی کام سست روی کا شکار ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ،متعلقہ محکمہ ٹھیکدار کو فنڈز کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ تعمیراتی کام مکمل ہوسکے اور عوام کو اس عذاب سے نجات ملے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور کاروباری شخصیت ملک مشہور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمرے ٹو سیوئی 6 کلومیٹر مین روڈ طویل عرصے سے تعمیر و مرمت نہ ہونے کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات در پیش تھیں جبکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی کافی نقصان کا سامنا تھا ۔کئی ماہ قبل حکومت کی جانب سے روڈ کا تعمیراتی کام شروع کیا گیا ہے لیکن کام انتہائی سست روی سے جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گرد و غبار کے باعث قریبی آبادی اور دکاندار متاثر ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکہ دار کا کہنا ہے کہ انہیں فنڈز نہیں مل رہے جس کے باعث کام تاخیر کا شکار ہورہا ہے ۔ ملک مشہور خان نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ باجوڑ کے سب سے گنجان آباد تحصیل واڑہ ماموند کا مین روڈ ہے۔ روزانہ یہاں سے ہزاروں گاڑیوں کی آمد و رفت ہوتی ہے ۔ لہذا مہربانی فرماکرتعمیراتی کام کی سست روی کا نوٹس لیں ، ٹھیکہ دار کو بروقت فنڈ جاری کریں تاکہ تعمیراتی کام اپنے وقت پر مکمل ہوں اور عوام کو اس عذاب سے نجات ملے۔