تنی ماموند میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی کھلی کچہری، عوام نے مسائل کے انبار لگا دیئے

0

باجوڑ۔ تنی ماموند میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی کھلی کچہری، عوام نے مسائل کے انبار لگا دیئے۔ علاقے میں کئی سکولوں میں سٹاف نہیں، بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ، سڑکوں کی ابتر صورت حال پر عوام نے مطالبات پیش کیے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت خیبر پختون خواہ کی گوڈ گورننس پالیسی اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی جاری کردہ شیڈول کے مطابق عوامی شکایات کی ازالہ کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی محمد حسن احسن اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی بلال نصیر کی نگرانی میں گورنمنٹ مڈل سکول میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام محکموں کے سربراہان، قبائلی مشران، نئے منتخب چئیرمینز جنرل، یوتھ اور کسان کونسلرز،علمائے کرام، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور عمائدین علاقہ نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر ملک منجفار خان، ملک حبیب اللہ، ملک فقیر خان، وی سی چیئرمین راحت اللہ، ملک ریاض، ذاکر اللہ ماموند، وائس چیئرمین نجیب اللہ ہلال، پائندہ خان اور دیگر عمائدین علاقہ نے اپنے علاقے کو درپیش مسائل وہاں پر موجود افسران کے سامنے پیش کئے۔ مقررین نے کہا کہ ماموند میں منشیات کا کاروبار زور و شور سے جاری ہے اس کی روک تھام کی جائے۔ ماموند کی بجلی شنڈئی موڑ میں فلورملز کے ساتھ کاٹ دی جاتی ہے جس کے باعث ہفتے میں ایک دوبار ملنے والی بجلی سے بھی عوام محروم ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی محمد حسن احسن اور دیگر افسران نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شکایات اور مطالبات کو نوٹ کیا گیا جس کے ازالے کے لیے حکومت فوری طور اقدامات اٹھائینگے اور متعلقہ محکموں کو شکایات اور مطالبات کے بارے مراسلے بھیجیں گے جس پرعمائدین علاقہ نے اے سی صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.