کنٹریکٹر کا 20 جون سے ترقیاتی کاموں کو بند کرنے کا اعلان

0

باجوڑ کنٹریکٹر برادری کا 20 جون سے تمام ترقیاتی کاموں کو بند کرنے کا اعلان۔تیل، سیمنٹ،بجری سمیت اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پرانے ریٹس چل رہے ہیں۔کروڑوں روپے کی مشینریاں اور دیگر سامان کی نقل و حرکت بھی مشکل ہوگئی۔ان خیالات کا اظہار کنٹریکٹر برادری انجینئر محمد صفدر،حاجی ملک عمر واحد، حاجی گل کریم، انجینئر خائستہ محمد،حاجی وزیر ذادہ،حاجی محمد خان اور دیگر ٹھیکدار برادری نے آج باجوڑ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں کنسٹرکشن کے کاروبار سے 45 ہزار مزدورں کو روزگار میسر ہے۔ان سے تقریباً 5 لاکھ افراد کی روزی روٹی چل رہی ہے۔ انہوں کہ باجوڑ کنٹریکٹر برادری کے فنڈز روکنے اور ان میں تاخیر سے بھی ٹھیکیدار برادی دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان صوبائی وقومی اسمبلی کے بے شمار سیکرٹریز ہمارے کاموں میں رخنے ڈال کر ٹھیکدار برادری کو تنگ کرتے ہیں۔اور ان کو رشوت دینے پر مجبور کرتے ہیں۔جس سے ہمارے کاموں کی رفتار سست ہوجاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹینڈر سے لیکر بلوں کی وصولی تک یہی بے روزگار اور نام نہاد سیکرٹریز اور عملہ ہمیں تنگ کرتے ہیں۔انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ تمام اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے باعث بھی ہم مذید کاموں کو بند کرینگے۔اس کے علاؤہ باجوڑ میں جاری ترقیاتی کاموں پر اسکالیشن منظور کیاجائے۔ مالی نقصان سے بچانے کیلئے20 جون تک پریمم ریٹس بھی بڑھائیں جائیں۔ ورنہ ہم باجوڑ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بند کرینگے۔جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی۔انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ 15جون پر ملاکنڈ ریجن کے تمام کنٹریکٹرز کا ایک اہم میٹنگ مٹہ سوات میں بلایا گیا ہے۔جس میں تمام برادی صوبے بھر میں کاموں کی بندش کا اعلان کریگی۔ اور مطالبات کی منظوری تک وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرینگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.