پی آر سی ایس کا نائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

0

باجوڑ، ہلال احمر باجوڑ برانچ کے زیر اہتمام باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں نائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد۔ اختتامی تقریب کے موقع پر ٹرافیاں اور انعامات تقسیم۔ تفصیلات کے مطابق ہلال احمر باجوڑ برانچ کے زیر اہتمام باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں نائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ہلال احمر پاکستان قبائلی اضلاع عمران خان وزیر اور سیکرٹری سعید کمال محسود اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تاج محمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ معزز مہمانوں نے ونر اور رنراپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور شیلڈ تقسیم کیں۔ چیئرمین ہلال احمر پاکستان قبائلی اضلاع عمران خان وزیر نے مزید کہا کہ ایمرجنسی رسپانس کے علاوہ PRCS مختلف گیمز کے ذریعے نوجوانوں کو موقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے لیکن ان سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔ پاکستان ہلال احمر ان نوجوانوں کو ایمرجنسی ریسپانس کے علاوہ کھیلوں کے سہولیات کی فراہمی میں بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.