ترخو کرکٹ لیگ اختتام پذیر

0

باجوڑ۔ ترخو ماموند میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، مہمان خصوصی ملک خالد خان کے جانب سے آرگنائزر اور فاتح ٹیم کیلئے نقد انعامات کا اعلان، فائنل میچ لرخلوزو نے اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ترخو ماموند میں کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ لرخلوزو کی ٹیم نے آخری اوور میں ہدف حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ترخو کی ٹیم کو فائنل میں شکست کا سامنا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پی کے 19 امیدوار ملک خالد خان تھے۔ انہوں نے آرگنائزنگ کمیٹی اور فاتح ٹیم کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا۔ انہوں نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماموند میں ٹیلنٹ کی کوء کمی نہیں مگر سہولیات نہ ہونے کے وجہ سے ہمارا قیمتی ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ ماضی میں منتخب نمائندگان نے ہمیشہ ماموند کو محروم رکھا، ہماری کوشش ہوگی کہ علاقے کی محرومیاں جتنی ممکن ہو دور کرسکے۔ ہمیں موقع ملا تو قوم کو لوٹنے والوں سے پاء پاء کا حساب لیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.