ریحان زیب کی جگہ ان کے بھائی مبارک زیب خان کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

0

باجوڑ۔ ریحان زیب شہید کی جگہ ان کے بھائی مبارک زیب خان کا این اے 8 اور پی کے 22 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان، کاغذات جمع کرادیئے
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نوجوان رہنما ریحان زیب خان جو کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے باجوڑ کے حلقہ این اے 8 اور پی کے 22 سے آزاد امیدوار حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔ مگر بد قسمتی سے ریحان زیب خان کو 31 جنوری 2023 کو ضلع باجوڑ کے صادق آباد پھاٹک بازار مین چوک میں انتخابی مہم کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ ان کے تین ساتھیوں کو بھی گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔ جس کے بعد حلقہ این اے 8 اور حلقہ پی کے 22 پر الیکشن کمیشن نے فوری طور پر الیکشن ملتوی کردیئے ۔ اب 21 اپریل کو ضمنی الیکشن میں ان کی جگہ ان کے بھائی مبارک زیب خان آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی کے درجنوں کارکنان بھی موجود تھے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائدین نے کہا کہ ریحان زیب شہید کے مشن کو جاری رکھنے اور خاندان کی تسلی کیلئے تمام پارٹیاں مبارک زیب کو سپورٹ کریں۔ متفقہ طور پر ریحان زیب خان کی جگہ ان کے بھائی مبارک زیب ان کے جانشین ہوں گے۔ ہم پی ٹی آئی کے اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دونوں حلقوں پر اپنے امیدواروں کو دستبردار کروائیں۔ اس موقع پر پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے مبارک زیب خان نے کہا کہ ریحان زیب خان شہید کے قاتلوں کی گرفتاری ہمارا اولین و آخری مطالبہ ہے۔ ہمیں دنیاوی مفادات کے بجائے انصاف چاہیے ہمیں اپنے بھائی اور نوجوان لیڈر ریحان زیب کیلئے انصاف دلوائیں۔ ہم عوام اور ورکر کے سپورٹ کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور ریحان زیب خان کا مشن تا قیامت جاری رکھیں گے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.