باجوڑ میں گرانفروشی پر 10 قصائی گرفتار

0

تفصیلات کے مطابق حکومت خیبر پختون خواہ کی گوڈ گورننس پالیسی اور ڈپٹی ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرخار محب اللہ خان یوسفزئی نے عنایت کلی بازار کا دورہ کیا۔ اے سی خار نے عنایت کلی بازار میں، جنرل سٹورز، سبزی و فروٹ فروش، سویٹ بیکرز اور قصائیوں کے دکانوں کا معائینہ کرکے اشیائے خوردونوش کا سرکاری نرخنامہ چیک کیا۔ کاروائی کے دوران 10عدد قصائیوں کو گرفتار کر لیا جن کو باقاعدہ چالان کی تحت پانچ دن کے لیے سنٹرل جیل خار بھیج دیا گیا۔ دوکانداروں پر واضح کیا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں سرکاری نرخنامہ کے مطابق عوام کو تمام اشیاء کی فراہمی یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ باجوڑ اولین ترجیح ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.