کورونا ختم ، ابوظبی میں اب تمام معاشی، سیاحتی اور تفریحی سرگرمیاں بحال کرنےکا اعلان

0

حکومت کی جانب سے اپیل کی گئی ہےکہ لوگ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابوظبی نے آئندہ 2 ہفتوں میں معاشی، سیاحتی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں مکمل بحال کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع  کے مطابق ابوظبی میں کوروناکیسسز میں کی کمی کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔حکومت کی جانب سے اپیل کی گئی ہےکہ لوگ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں تاکہ وہ اور ان کے گھر والے محفوظ رہ سکیں۔ خیال رہے کہ مارچ میں کورونا کیسز کے آغاز میں ہی ابوظبی کی حکومت نے سخت لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا اور ستمبر کے بعد سے مرحلہ وار محدود تعداد میں لیکن سخت نگرانی کے تحت سرگرمیوں کی اجازت دی گئی تھی اور اب کیسز میں کمی پر تمام سرگرمیاں مکمل بحال کرنےکا اعلان کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.