کورونا وبا کے دوبارہ پھیلنے کے باعث سعودی حکومت نے غیر ملکی ائیر لائنز کی ملک میں آمد پر فوری پابندی عائد کردی۔ غیر ملکی پروازوں کی سعودیہ عرب آمد سے متعلق پابندی کا نوٹیفیکشن سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جاری کیا جس کے مطابق سعودی عرب میں غیر ملکی پروازوں کی آمد پر پابندی ایک ہفتے کے لیے عائد کی گئی ہے اورپابندی میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ بھی کیاجاسکتا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شیڈول پروازوں کے علاوہ ہر قسم کی چارٹر پروازوں کی آمد پر بھی پابندی رہے گی جب کہ کارگو پروازوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا البتہ سعودی عرب میں موجود غیر ملکی پروازوں کو ملک سے روانگی کی اجازت ہوگی۔سعودی ائیر لائنز نے بھی اپنی غیر ملکی پروازیں بند کر دی ہیں جس کی وجہ سے سعودی ائیر لائنز نے 21 دسمبر کو پاکستان آنے والی پروازیں منسوخ کردیں۔ ادھر سعودی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کے بعد پی آئی اے نے 21 دسمبر کی 18 پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
کورونا کے باعث غیر ملکی پروازوں کی آمد پرپابندی لگادی۔ سعودی عرب
You might also like