رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام کی صفائی کے لئے انسانوں کے ساتھ ساتھ روبوٹس بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔سعودی عرب کی حرمین شریفین کے امورکی نگرانی کرنے والے ادارے کے مطابق عازمین کوعمرے اورعبادات کی انجام دہی کے لئےصحت مند اورصاف ماحول فراہم کرنے کے لئے روبوٹس کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں جراثیم کش اسپرے کے لئے 11 اسمارٹ روبوٹس کوباقاعدہ ملازم رکھا گیا ہے جو24 گھنٹے اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ مسجد الحرام میں 4ہزار مرد اورخواتین ورکرز بھی عازمین کی دیکھ بھال اورصفائی ستھرائی کے کاموں پرمامورکئے گئے ہیں۔
رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام کی صفائی کے لئے انسانوں کے ساتھ ساتھ روبوٹس بھی فرائض انجام دے رہے ہیں
You might also like