باجوڑ کے تمام سرکاری ملازمین اور اساتذہ تنظیموں کا پشاور انتظامیہ کے حق میں جرگہ ہال کےسامنےاحتجاج ۔احتجاجی مظاہرے میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے افراد نے شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زوہیب حیات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلیننگ ) نصیر خان ، اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فیض محمد کے قیادت میں ہوا۔ مظاہرین نے کہا کہ پشاور میں وکیل نے کار سرکار میں مداخلت کیا ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ ہم وکلاء کے خلاف نہیں نکلے بلکہ چند ایک وکلاء ہیں جن کی وجہ سے یہ برادری بدنامی کا سبب بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی اور قیمتیں چیک کرنے کیلئے اے سی پشاور نکلے تھے منع کرنے پر وکیل کیساتھ معاملہ رونما ہوا۔ ملازمین نے تمام دفاتر کو تالے لگائے اور بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔