اتحاد ملکانان کا پاک فوج کے کردار پراعتماد کا اظہار

0

باجوڑکے ترکانی اور اتمان خیل اقوام کے اتحاد ملکانان باجوڑکا پاک فوج اور عدلیہ کے کردار پر بھرپور اعتماد کا اظہار، سیاسی پارٹیاں ملکی اداروں کو بدنام کرنے سے باز آجائے۔ مشترکہ اعلامیہ۔تفصیلات کے مطابق باجوڑکے ترکانی اور اتمان خیل اقوام کے اتحاد ملکانان باجوڑکا پاک فوج اور عدلیہ کے کردار اور دیگر امور کے بارے میں پرہجوم پریس کانفرنس۔ پریس کانفرن سے اتحاد ملکانان باجوڑ کے ملک بہادر شاہ، ملک شاہین خان، ملک سلطان زیب ، ملک حفظ الرحمان ، ملک عبدالناصر ، ملک حضرت نور ، ملک محمد اکبر ، ملک محمدی شاہ، ملک وزیر، ملک ناصر سمیت درجنوں ملکانان نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی ملکان نے کہا کہ ہم ملکی اداروں پاک فوج اور عدلیہ کے کردار پربھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اورتمام سیاسی پارٹیوں پر واضح کرتے ہیں کہ سیاست اور کرسی کے خاطر ملکی اداروں کو بدنام کرنے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے سے باز آجائے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کے سلامتی اور دفاع کے ضامن ہے لہذا ہم افواج پاکستان ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عہد کرتے ہیں اور ساتھ ہی قومی اداروں پر آئین پاکستان کے حدود کے اندر رہتے ہوئے کام کرنے اور قوم کی خدمت کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی پارٹیوں اور ملک دشمن عناصر کو واضح پیغام دیتے کہ قبائل ہمیشہ کے طرح اپنے ملک پاکستان کے اور افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں اپنے ملک اور اپنے اداروں کے سر بلندی کیلئے کام کرینگے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.