مودی 5 اگست کو بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے

0

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 5 اگست کو ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے باعث سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکاءکی تعداد محدود ہوگی اور تقریب کو براہ راست سرکاری ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے گذشتہ سال 9 نومبر کو  1992ء میں انتہاپسندوں کے ہاتھوں شہید کی گئی تاریخی بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسجد کی زمین پر رام مندر تعمیر کرنے اور مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کے لیے متبادل اراضی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر مسلم تنظیموں  اور مختلف بھارتی رہنماؤں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین کے سربراہ اور بھارتی لوک سبھا کے رکن اسدالدین اویسی کا کہنا تھا کہ ‘ہم  اپنے حق کے لیے لڑ رہے تھے، ہمیں مسجد کے لیے 5 ایکڑ زمین کی خیرات کی ضرورت نہیں ہے، بھارت کا مسلمان اتنا گیا گزرا نہیں کہ وہ مسجد کی تعمیر کے لیے 5 ایکڑ زمین  نہ خرید سکے’۔بھارتی میڈیا کے مطابق رام مندرکے سنگ بنیاد کی تاریخ 5 اگست اس لیے رکھی گئی ہے کیوں کہ جوتشیوں نے اس دن کو ہندوؤں کے لیے نیک شگون قرار دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.