افغان قیادت دیرپا امن و خوشحالی کیلئے مذاکرات کے تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائے۔

0

وزیر اعظم عمران خان نے افغان قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کی خوشحالی، سلامتی اور پائیدار امن کے لیے مذاکرات کے تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائے۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے افغانستان کی اعلیٰ سطح کی کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا جو مشترکہ عقیدے اور ثقافت، تاریخ اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قریبی روابط پر مبنی ہے۔وزیر اعظم نے اس برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے ایک بار پھر اپنی بات کو دہرایا کہ افغانستان میں تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور اس کا واحد حل سیاسی مذاکرات ہیں۔عمران خان نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے زور دیا کہ افغان قیادت افغانستان کی خوشحالی، سلامتی اور پائیدار امن کے لیے اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائے اور اس کے سیاسی حل کے لیے کردار ادا کرے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.