ذرائع کے مطابق ملائیشیا کے سینئر وزیر دفاع نے آفیشل فیس بک پوسٹ کے ذریعے پاکستان اور امریکا سمیت ایسے 23 ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا جہاں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہے۔ملائیشیا کے محکمہ امیگریشن نے آفیشل فیس بک پوسٹ کے ذریعے جن ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ان میں امریکا، برازیل، بھارت، روس، پیرو، کولمبیا، جنوبی افریقا، میکسیکو، اسپین، ارجنٹینا، چلی، ایران، برطانیہ، بنگلا دیش، سعودی عرب، فرانس، پاکستان، ترکی، اٹلی،عراق فلپائن اور انڈونیشیا شامل ہے۔محکمہ امیگریشن کے حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے یہ پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔اس سے قبل یکم ستمبر کو ملائیشیا نے بھارت، فلپائن اور انڈونیشیا کے طویل مدت وزٹ ویزہ ہولڈرز کے ملک میں داخلے پرپابندی عائد کی تھی جس کے بعد 3 ستمبر کو یہ اعلان کیا گیا کہ جن ممالک میں کورونا کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد ہوگی ان پر بھی یہ پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ملائیشین حکام کا کہنا ہے کہ سفری پابندیوں کے دوان کسی ایمرجنسی کی صورت میں حکومت اس حوالے سے استثنیٰ فراہم کرے گی جس کے لیے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی اجازت درکار ہوگی۔ ورلڈمیٹر کے مطابق ملائیشیا میں اس وقت کورونا کیسز کی تعداد 9400 سے زائد ہے اور 128 افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
ملائیشیا میں کرونا کی وجہ سے پاکستان سمیت 23 ممالک کے شہریوں کےداخلے پر پابندی عائد
You might also like