اقوام متحدہ کا پاکستان میں صحافیوں پر حملوں پر اظہار تشویش

0

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے پاکستان میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنان کے خلاف تشدد کی دھمکیوں کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ان کے تحفظ کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ اس کی پاکستان میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنان بالخصوص خواتین اور اقلیتوں کے خلاف آن لائن اور آف لائن تشدد پر اکسانے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش بڑھ رہی ہے۔جنیوا میں پریس بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق روپرٹ کولویلے نے کہا کہ گزشتہ ماہ پاکستان کی متعدد خواتین صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے اپنے مشترکہ بیان میں ان کے خلاف سوشل میڈیا پر حملوں اور باضابطہ مہم پر خبردار کیا تھا جو حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔روپرٹ کولویلے نے چند سماجی کارکنوں پر توہین مذہب کے الزامات کو خصوصی طور پر پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے الزامات افراد کو تشدد کے بےبناہ خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.