بی پی ایل سیزن2 کا شاندار افتتاح

0

باجوڑ چیمبرآف کامرس کے جانب سے منعقدہ باجوڑ پریمیئر لیگ کے سیزن 2 شاندار افتتاح
تفصیلات کے مطابق باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے جانب سے ضلع باجوڑ میں باجوڑ پریمیئر لیگ کے سیزن 2 کاانعقاد کیا گیا ہے۔ باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر راو عمران، ڈی سی باجوڑ فہد وزیر اور ڈی پی او عبدالصمد خان تھے۔ افتتاحی تقریب میں باجوڑ کے سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذوہیب حیات، باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ، اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور، سپورٹس منیجر تاج وزیر، سکندر زیب خان، مولانا خانزیب، ملک سلطان زیب، مشہور یوٹیوبر افسرالملک افغان، شوکت سواتی، افضل خان سمیت سرکرہ شخصیات اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ باجوڑ چیمبر کے بانی اور بی پی ایل کے چیئرمین حاجی لعلی شاہ پختونیار نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی پی ایل ٹورنانمنٹ کے انعقاد کا مقصد بدامنی، دہشتگردی اور منشیات کے خلاف نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کا موقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کرونا کے باعث گراونڈ بند رہے جس کہ وجہ سے ہم چاہتے ہیں کہ گراؤنڈ دوبارہ آباد ہوں اور باجوڑ کے عوام اور کھلاڑیوں کو اچھے مقابلے میسر آئے۔ حاجی لعلی شاہ پختونیار نے کہا کہ میں نے باجوڑ چیمبر کی بنیاد بھی محض اس لیے رکھی کہ باجوڑ کو ہر لحاظ سے خوشحالی اور ترقی کے دوڑ میں شامل کروں انہوں نے کہا باجوڑ چیمبر ہر ایکٹویٹی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔افتتاحی تقریب کے لیے ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان کے جانب سے سیکورٹی کے شاندار اقدامات کیے گئے تھے۔ ٹورنامنٹ میں 30 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر شاندار آتش بازی اور میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.