محدود وسائل کے ساتھ ایفائے وعدہ کی کوشش جاری عمران ماہر

0

باجوڑ، محدود وسائل کے ساتھ تاجر برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صدر عمران ماہر
عنایت کلے بازار تاجر برادری کے جانب سے چڑائی بیٹریانو مارکیٹ میں پانی کے شدید مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے سولر سسٹم کی فراہمی کا وعدہ پورا کرلیا۔ سولر سسٹم کا باقاعدہ افتتاح آج تاجر برادری کے صدر اور امیدوار پی کے 19 عمران ماہر، جنرل سیکرٹری محمد رحمان، حاج شاہ محمد، حاجی نیازولی خان، اکرم خان،نورعالم خان،برھان، نجیب خان، اور دیگر نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر دیگر تاجر رہنما اور بیٹریانو مارکیٹ کے تاجر کثیر تعداد میں موجود تھے۔ مارکیٹ کے تاجروں نے بیٹریانو مارکیٹ میں پانی کا انتظام کرنے پر صدر عمران ماہر اور تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صدر عمران ماہر نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر تاجر برادری سے جو وعدہ کیا تھا وہ ہر ایک وعدہ پورا کررہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.